ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیر میں 3 اسکولوں میں آگ لگانے کی واردات؛

کشمیر میں 3 اسکولوں میں آگ لگانے کی واردات؛

Tue, 25 Oct 2016 20:07:30  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ، 25؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) کشمیر میں گزشتہ 24؍گھنٹوں کے اندر کچھ نامعلوم افراد نے تین اسکول کی عمارتوں کو آگ لگا دی۔ یہ ان حکام کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، جنہوں نے تعلیمی اداروں کے ارد گرد سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ نورباغ علاقے کے ایک سرکاری اسکول کو آج علی الصباح کچھ نامعلوم افراد نے آگ کے حوالے کر دیا تھا، لیکن فائر محکمہ نے آگ پر قابو پا لیا۔انہوں نے بتایا کہ اسکول کی عمارت کو آگ لگنے اور آگ بجھانے کی مہم میں پہنچا ہے۔افسر نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں کچھ غیر سماجی عناصر نے اننت ناگ ضلع کے ا یش مقام میں سرکاری سینئر سکینڈری اسکول کو آگ لگانے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈکے اہلکاروں کی بروقت کارروائی کرنے سے اسکول کو بچا لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کل رات باند ی پورہ ضلع میں صدر کو ٹ بل کے سرکاری سکینڈری اسکول میں آگ لگ گئی۔افسر نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کی 5گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچی ۔واقعہ کے پیچھے غیر سماجی عناصر کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔افسر نے ان واقعات کے پیش نظر اسکول کی عمارتوں کے ارد گرد سیکورٹی گشت بڑھا دی ہے، تاکہ اس طرح کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہوں۔ریاستی حکومت نے سالانہ بورڈ امتحانات کے اگلے ماہ کروانے کا اعلان کیا ہے جبکہ جولائی میں فوج کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد سے ہی اسکول بند ہیں۔امتحان منعقد کروانے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔


Share: